سوانح سادات دوبندی قسط وار
تاریخ اسلام کے اوراق گواہ ہیں کہ اطراف و اکناف عالم میں دین اسلام کی اشاعت اولیاء کرام اور علمائے حق کی بے لوث تبلیغ کی بدولت ہوئی۔ بالخصوص پاک و ہند کی سرزمین میں شجر اسلام کی آب یاری زیادہ تر صوفیاء کرام نے اپنے خونِ ناب سے کی۔ اس مقدس جماعت کی دو عظیم ہستیوں خواجہ خواجگان ابوالحسنات پیر سید علی اکبر شاہ اور خواجہ شمس العابدین پیر سید محمد شاہ کی حیات کے حسین لمحات کو آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں۔
غرض و غایت یہ ہے کہ شاید ان محبوبان الٰہی کی شان میں کوئی جملہ بارگاہِ الٰہی میں شرف قبولیت پاکر محشر میں میری نجات کا سامان بن جائے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ ان پاک طینت شخصیات کا تذکرہ پڑھ کر شاید کوئی اِن کے رنگ میں رنگ جائے۔ جلیل القدر خلفاء کرام سے بالخصوص اور جملہ متوسلین سے بالعموم التماس ہے کہ ہر دو شخصیات کے احوال و آثار اقوال و ارشادات کشف و کرامات اور مواعظ و مکتوبات پر مشتمل مستند اور جامع مواد فراہم کریں، تاکہ آئندہ ایڈیشن میں شامل اشاعت کیا جاسکے۔
اس تذکرہ میں اگر کوئی خوبی نظر آئے تو یہ میرے مشائخ کا فیضانِ نظر ہے اور خامی میرے فکر و نظر اور قلم کی لغزش ہے، اِصلاحِ احوال کی خاطر مجھے آگاہ کیا جائے بندہ شکر گزار ہوگا۔
کیسے کرے کوئی بیان اہلِ وفا کی داستاں
عمرِ خضر ہے مختصر قصّہ غم دراز ہے
پیر سید صابر حسین شاہ نقشبندی مجددی ترمذی
سجادہ نشین خانقاہ اکبریہ محمدیہ دوبندی شریف
مکھن والی تحصیل و ضلع ھری پور پاکستان
اقتباس از فیوضات محمدیہ
This section is currently being developed. Full content will be published soon. Please check back or contact us for more information.
